نصاب سے خاتم النبیینؐ کا لفظ نکالنے والوں کو سزادی جائے،تنظیم اساتذہ

155

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پروفیسر نصراللہ لغاری نے کہا ہے کہ نویں جماعت کی انگریزی کی کتاب میں لفظ خاتم النبیینؐ نکالے جانے کی خبر پر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کتابوں کو واپس لینے کا جو وعدہ کیا ہے ،اس اچھے اقدام کو تنظیم اساتذہ سراہتی ہے۔حکومت فوری کارروائی کرتے ہوئے ذمے داروں کا تعین کرے اورانہیںگرفتارکرکے سخت سزادی جائے۔