نیوکراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش کی لہر،حکام سے نوٹس کامطالبہ

191

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے نیوکراچی 5Fنزد بلال مسجدانس جنرل اسٹور میںڈکیتی پر تشویش کااظہارکیا ہے،واضح رہے کہ 4مسلح ڈاکو دکاندارآصف سے 12روپے لوٹ کرفرارہوگئے تھے۔محمدیوسف کاکہناہے کہ اس سے قبل بھی علاقے میں متعدد وارداتیںہوچکی ہیں، پولیس کی کارکردگی صفرہے، انہوںنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایاجائے۔