ٹریفک حادثات و دیگر سانحات میں 4 افراد جاں بحق،2 زخمی

209

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات و پرتشدد واقعات میں 4افرادجاںبحق ہوگئے ،دیگر واقعات میں 2افراد زخمی بھی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ رئیس گوٹھ میں ٹریفک حادثے میں 22 نوجوان فیصل ولد یحان جاںبحق ہوگیا جبکہ 25سالہ صدام زخمی ہوگیا ، جاں بحق وزخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔پولیس نے متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردیا۔ بھینس کالونی ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر 25سالہ نوجوان جاںبحق ہوگیا ،جاں بحق ہونے والے شخص کو جناح اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔تاہم متوفی کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کر دیاگیا ۔ عزیز بھٹی تھانے کی حدود گلشن اقبال بلاک ارم اپارٹمنٹ فلیٹ نمبر B-208سے 40سالہ عرفان ولد عبدالغنی کی لاش ملی پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ متوفی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اور تفتیش کے بعد ہی معلوم ہوںگے ۔کلفٹن تھانے کی حدودچائنا پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد 65سالہ شہزاد گل کو قتل کرکے فرار ہوگئے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیاگیا ، تاہم تفتیش کے بعد ہی قتل کے اصل محرکات سے پردہ اٹھے گا۔ ادھر عزیز آبادتھانے کی حدود یاسین آباد قبرستان بلاک 8 کے قریب پولیس مقابلہ ایک ڈاکوکاشف علی عرف ٹینکر ولد محمد عمرکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔زخمی ہونے والے ڈاکو کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان موٹر سائیکل برآمد ہو ئی ۔ جبکہ نارتھ کراچی صنعتی ایر یا تھانے کی حدود سندھی ہوٹل سیکٹر 5جی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 30سالہ زاہد ولد محمد لطیف زخمی ہوگیا ۔