کورونا کے311 نئے کیسز سامنے آئے ہیں‘وزیراعلیٰ

197

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 10940 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 311 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس وقت 4255 مریض زیر علاج ہیں جن میں 3978مریض گھروں میں ، 6 آئسولیشن سینٹرز میں اور271مریض صوبے کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ 181 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 38 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1363079 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جس سے صوبے میں 137106 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کورونا وائرس کے باعث مزید 2 مریض انتقال کرگئے ہیں۔