ٹریفک اہلکاروں کی لوٹ مار فوری طور پر بندکرائی جائے ،عبدالجمیل خان

153

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے کورنگی 4نمبر اسٹاپ پر ٹریفک پولیسکے اہلکاروںکی جانب سے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو گھیرنے اور کاغذات چیکنگ کے بہانے رشوت خوری کی بڑھتی ہوئی شکایات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک اہلکاروں سے ٹریفک کی درستگی کے بجائے لوٹ مار کا کام لیا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اہلکاروں کی لوٹ ماربند کرائی جائے۔