منی لانڈرنگ کا قانون بھی طاقتور کو نہیں پکڑ سکتا‘ ملک پیچھے چلا گیا‘وزیراعظم

168

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں منی لانڈرنگ کا قانون بھی طاقتور کو نہیں پکڑ سکتا، صرف ایک طبقے کے لیے پالیسیاںبنانے سے ملک پیچھے رہ گیا۔اسلام آباد میں سندھ اور بلوچسان میں تیز ترین موبائل براڈبینڈ ڈیٹا سروسز فراہم کرنے کے لیے یونیورسل سروسز فنڈ (یو ایس ای)کی جانب سے معاہدوں کی دستخط تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انصاف پر ترقی نہ ہو تو معاشرے پر اثرات پڑتے ہیں،ملک کے پیچھے رہنے کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے یہاں اشرافیہ کے لیے منصوبہ بندی کی گئی، بلوچستان میں جہاں سے سوئی گیس نکلی وہ علاقہ اب بھی پتھروں کے دور میں ہے۔قبل ازیں توانائی کے شعبہ میں جاری اصلاحات میں پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں کیے جانے والے مہنگی بجلی کے معاہدوں کے بوجھ سے نہ صرف عام آدمی اور صنعتی شعبہ شدید متاثر ہوا بلکہ گردشی قرضوں کا پہاڑ کھڑا ہوگیا۔ عمران خان کاکہنا تھا کہ سبسڈی کے نظام کو منصفانہ، شفاف اور مستحقین تک مؤثر طریقے سے پہنچانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔