کاراباخ تنازعہ: حسن روحانی کی آرمینین وزیر اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو

540

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشنیان سے ٹیلیفونگ گفتگو کی جس میں انہوں نے آذربائجان اور آرمینیا کے مابین جاری کشیدگی کو کم کرنے کے حوالے سے بات کی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حسن روحانی نے آرمینیین وزیر اعظم سے کہا خطے کے امن و استحکام کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ خطہ ایک نئی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

حسن روحانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں جاری کشیدگی کو ختم کرنا ہمارے لیے انتہائی ضروری ہے ہم امید کرتے ہیں کہ آذربائجان اور آرمینیا اس کشیدگی کو ختم کرنے کے حوالے سے پرامن راستہ چنیں گے۔