چین میں ایغوروں کے بعد ایک اور مسلم کمیونٹی پر مظالم

554

بیجنگ: چینی حکومت ایغوروں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اب اُتسل مسلم کمیونٹی کو بھی مظالم کا نشانہ بنانے لگی ہے۔

ہانک کانگ کی ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نیوز ایجنسی کے مطابق ایغور مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اب چین کی حکومت نے صوبے ہینان میں موجود 10 ہزار اُتسل مسلمانوں کے بھی بنیادی حقوق کو بڑے پیمانے پر تلف کرنا شروع کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اُتسل مسلمانوں کی کمیونٹی میں عربی زبان میں لکھی گئی تحریروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ مساجد کے طول و عرض کو بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایک مقامی سماجی کارکن کے مطابق رواں مہینے کے شروع میں اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں اُتسل مسلمان خواتین و لڑکیوں کے اسلامی لباس پہن کر آنے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی جس پر مقامی مسلمانوں کی جانب شدید احتجاج بھی کیا گیا تھا۔