پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی

559

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونا سستا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 100 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے،جبکہ 10 گرام سونے کی قدر 85 روپے کم ہوکر  95 ہزار 765 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قدر 14 ڈالر کم ہوکر 1900 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے سستا ہوکر 165 روپے پر اختتام پذیر ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے اضافے سے 166.70روپے رہی۔