حافظ نعیم: زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے، اہل کراچی کا شکریہ

991

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے تمام طبقات کے افراد کے مشکور ہیں، حقوق کراچی مارچ میں شریک ہو کر اہل کراچی کا شکریہ۔

( 27ستمبر )

 

جماعت اسلامی  کراچی کے تحت پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ  14نکاتی ایجنڈا کراچی کے مسائل کے حوالے سے بنائے ہیں اور حقوق کراچی مارچ نے کراچی کے مسائل کے حل کی مہم کو لانچنگ پیڈ فراہم کردیا ہے اور  ہم کراچی کے3کروڑ عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی کی ساخت 5چیزوں پر ہے جو اس شہر کی  بنیادی مسائل ہیں اور وفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ کے الیکٹرک کی مالی کمپنیاں بھگادی جائیں جبکہ پیپلزپارٹی نے بھی کے الیکٹرک کے معاملے پر شرمناک کردار ادا کیا تھا اور پیپلز پارٹی کی  صوبائی حکومت نے قومی خزانے سے واجبات کی مد میں  کے الیکٹرک کو 31 ارب کو ادا کردئیے تھےاور اب یہی کام پی ٹی آئی کرنا  چاہتی ہے کہ دوبارہ کے الیکٹرک کو فیور دے کر بھگادیا جائے۔

امیر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا فوری لائسنس منسوخ کیا جائےان کی انتظامیہ کو جیلوں میں ڈالا جائے،  کراچی میں کرنٹ لگنے سے کئی لوگ ماردیئے جبکہ بدترین لوڈشیڈنگ نے کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ بجلی کمپنی کو  اور51فیصد شئیرز کو  سرکاری تحویل میں دیا جائے کیونکہ نجکاری کمیشن بھی اپنا رول ادا نہیں کررہا جبکہ نجی اداروں کے خسارے قومی خزانے سے ادا نہیں کرنے دیں گے۔

( 27ستمبر )

انہوں نے مزید کہاکہ کراچی کی مردم شماری کو نوٹیفائڈ کرنے بھی تیاریاں ہورہی ہیں اور  جلد بازی میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے چکر میں ہیں جبکہ  صوبائی حکومت اسمارٹ بن رہی ہے کہ مردم شماری وہ چاہتے ہیں لیکن یہ تو بتائیں کہ3 برس سے کیوں سوئے ہوئے تھے۔

امیر کراچی کا کہنا تھا کہ اچی کے ڈیڑھ کروڑ لوگ گنے گئے جبکہ آبادی 3 کروڑ ہے اس لیے کراچی میں از سرنو مردم شماری ہونی چاہیئے جس کے لئے عوامی ریفرنڈم کے حوالے سےمہم کا آغاز کررہے ہیں۔

امیر کراچی نے کہناتھا کہ 14اکتوبر کو  پورے ملک میں یوم یکجہتی  کراچی کا دن منایا جائے گا  اور سندھ حکومت بلدیاتی ایکٹ کی منسوخی اور نیا با اختیار شہری نظام کے نفاز کے لیے  15تا17 اکتوبر عوامی ریفرنڈم کروایا جائے گا۔

( 27ستمبر )

خیال رہے 27ستمبر کو جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ قائدین پر ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی حقوق کراچی مارچ میں 14اکتوبر ملک گیر سطح پر یوم یکجہتی کراچی منانے اور 15,16,17اکتوبر کو کراچی بھر میں حقو ق کراچی تحریک کے مطالبات کی منظوری کے لیے ”عوامی ریفرنڈم“کرانے کا اعلان کیا گیا تھا، مارچ میں یہ بھی کہا گیا کہ کراچی کے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس یا سندھ اسمبلی کا گھیراؤ بھی کیا جاسکتا ہے ،عروس البلاد کراچی اور اس کے تین کروڑ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،کراچی کے عوام کے مسائل کے حل اور آئینی وقانونی اور جائز حق کے حصو ل کی جدوجہد جاری رہے گی۔

(حقوق کراچی تحریک اور عوامی ریفرنڈم کا اعلان: https://bit.ly/33dVF40)