ٹک اور ٹپال ٹی پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کے آفیشل پارٹنرز بن گئے

622

ملتان:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کی آفیشل پارٹنرشپ کے لیے ٹک اور ٹپال ٹی کے ساتھ معاہدہ کرلیا،ٹک اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان یہ پارٹنرشپ، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اور قائداعظم ٹرافی کے لیے ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کا آغاز 30 ستمبر سے شروع ہونے  والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے ہوچکا ہے،چھ مختلف کرکٹ ایسوسی ایشنز میں شامل پاکستان کے مایہ ناز اور باصلاحیت کرکٹرزاس  ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں۔

ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابر حمید کا کہنا ہے کہ وہ ٹک اور ٹپال ٹی جیسے پاکستان کے دو معروف برانڈز کے  ساتھ پارٹنرشپ کرنے پر مسرور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹک اور ٹپال ٹی اس سے  قبل بھی مختلف انداز میں پاکستان کرکٹ کے ساتھ شراکت داری کرچکے ہیں مگر چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز پر مشتمل اس نئے ڈومیسٹک ڈھانچے کے  ساتھ ان کی پارٹنرشپ بہت اہم ہے۔

بابرحمید نے کہا انہیں یقین ہے  کہ شائقین کرکٹ کو ڈومیسٹک سیزن میں اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کوملے گی۔