کورونا وائرس، سینئر اداکار مرزا شاہی بھی انتقال کرگئے

906

کراچی: پاکستانی فلم اور ڈراما انڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکارو مزاح نگار مرزا شاہی عالمی وبا کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

میڈیا کے مطابق  مرزا شاہی کو گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے پر  کراچی کے سول اسپتال میں زیر علاج تھے جبکہ 2 روز قبل طبیعت بگڑنے پر مرزا شاہی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

خاندانی ذرائع اور مختلف اداکاروں نے  مرزا شاہی کے انتقال کی تصدیق سماجی ویب سائت انسٹاگرام پر اپنے مختلف پوسٹس کے ذریعے کی ہے۔

دوسری جانب  گزشتہ دنوں یاسر نواز نے ایک پوسٹ میں اداکار مرزا شاہی کی کورونا سے صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی تھی جبکہ عدنان صدیقی نے بھی مرزا شاہی کی صحتیابی کی لیے دعا کی اپیل کی تھی اور اداکار کی کورونا وائرس سے صحتیابی کی امید کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے سندھ میں موزی مرض (کورونا) سے 2,497 پنجاب 2,234، خیبرپختونخوا 1,259، اسلام آباد 182، گلگت بلتستان 88، بلوچستان 145 اورآزاد کشمیر میں 74 اموات ہوئیں جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار263 سے تجاوز کر گئی ہے۔