دنیا بھر میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10لاکھ سے متجاوز

561

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 10لاکھ13 ہزار198 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

دنیا بھر میں ہر منٹ پھیلنے والا کووڈ-19 (کورونا وائرس) سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ38لاکھ75ہزار893 ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 2کروڑ51لاکھ72ہزار971 ہوگئی ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق امریکا میں 74 لاکھ 6 ہزار729 افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 2 لاکھ10ہزار797 ہوگئیں ہیں، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 62 لاکھ 29 ہزار474 افراد متاثر،97 ہزار 541 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 47 لاکھ 80 ہزار317 اور اموات 1لاکھ43 ہزار10تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 11 لاکھ79 ہزار286افراد متاثر، اموات20ہزار722، پیرو میں8 لاکھ 11ہزار 768، اموات 32 ہزار396، سائوتھ افریقہ میں 6لاکھ 72ہزار766، اموات کی تعداد 16ہزار667 ، کولمبیا میں 8 لاکھ 24 ہزار 42 افراد متاثر، اموات کی تعداد 25 ہزار828 ہوگئی۔

دوسری جانب ورلڈ او میٹر (انڈونیشیا) کی جانب سے فراہم کردہ اعداد وشمار کی رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں کورونا کیسز میں حیرت آنگیز تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ایک دن میں 139 افراد کورونا وائرس سےموت کا شکار ہوئے اور مجموعی مرنے والوں کی تعداد 10740سےتجاوز کرگئ جبکہ گزشتہ 24گھنٹے میں 4ہزار284 نئےکیسزکی اطلاعات ملی ہے۔