کراچی میں کورونا بے قابو، ملک میں وبا سے747نئے مریض متاثر

736

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار263 جبکہ 6,479 مریض انتقال کرگئے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 36 ہزار 795، پنجاب میں 99,378 ،بلوچستان میں 15,257 خیبرپختونخواہ 37,776، گلگت بلتستان میں 3,778، اسلام آباد میں 16,581 اور آزاد کشمیر میں 2,698 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

 این سی او سی کے مطابق  سندھ میں موزی مرض سے 2,497 پنجاب 2,234، خیبرپختونخوا 1,259، اسلام آباد 182، گلگت بلتستان 88، بلوچستان 145 اورآزاد کشمیر میں 74 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 96 ہزار 881 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 35 لاکھ 14 ہزار 237 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 32031  ٹیسٹ کے دوران 747 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 5 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 467  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 3 کروڑ 38 لاکھ 75  ہزار 893 افراد متاثر، 10 لاکھ 13 ہزار 198 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 51 لاکھ 72 ہزار 971 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب  سندھ، پنجاب اور خیبر پختو نخوا کے پرائمری اسکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ بلوچستان حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پرائمری اسکولز 15اکتوبر تک نہ کھولنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔