چین نے بیک وقت 5 جنگی مشقوں کا آغاز کردیا

460

بیجنگ: بھارت کے ساتھ چین کے بگڑتے حالات کے باعث چین نے ساحلی علاقوں کے ساتھ بیک وقت چار سمندروں میں 5 بحری جنگی مشقوں کا آغاز کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے پس منظر میں چین کی جانب سے چار سمندروں میں پانچ بحری جنگ کی مشقوں کا آغاز کردیا ہے ، چین جنوبی بحیرہ چین ، مشرقی چائینا سی، شمال میں بوہائی سی  میں یہ مشقیں کررہا ہے۔

چین کی وزارت تحفظ کے مطابق مشقیں 3 روز جاری رہیں گی اور اس دوران کسی بھی بحری جہاز کو ان علاقوں میں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ چین  میں فوج کی تربیت کیلیے  پورے سال ہی مشقوں کا اہتمام کیا جاتا ہے تاہم بیک وقت اس بڑے پیمانے پر مشقوں کے آغاز کو غیرمعمولی قرار دیا جارہا ہے۔