مقبوضہ کشمیر میں سکھ رہنما بھوپندر سنگھ کو قتل کردیا گیا

151

سری نگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے بلاک ڈیولپمنٹ کے چیئرمین بھوپندرسنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گھرکے قریب گولی مار قتل کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکھ رہنما بھوپندرسنگھ کو گھر لوٹتے ہوئے نامعلوم حملہ آوروں نے گھات لگا کر گولیاں ماریں اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔بھوپندر سنگھ کی موقع پر ہی دم توڑ
گئے ۔ اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسزنے پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور تلاشی مہم شروع کردی۔بھوپندرسنگھ آلوچی باغ سرینگرمیں رہائش پذیر تھے۔ تاہم وہ بلاک دیوس کی مناسبت سے کھاگ آئے ہوئے تھے اور یہی سے وہ اپنے گھر دال واش جارہے تھے ۔