اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کا تدریس کیمپ آج سے شروع ہوگا

136

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کا پانچ روزہ ’’تدریس کیمپ‘‘آج بروز بدھ سے قباء آڈیٹوریم میں شروع ہورہا ہے،کیمپ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے سیکرٹری فیضان بھٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کیمپ کی سرگرمیوں آغاز
آج بعد نماز فجر ترتیل قرآن کی نشست سے کیا جائے گا۔جس کے بعد ماڈل درس قرآن،لیکچزاور ورکشاپس ،گروپ ڈسکشن،مباحثے پانچ روزہ کیمپ کا حصہ ہوں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پانچ روزہ کیمپ سے نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی،اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ حمزہ محمدصدیقی،امیرجماعت اسلامی سندھ محمدحسین محنتی،امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،سابق ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ، سید شاہد ہاشمی، زین العابدین لغاری،فاروق نعت اللہ،سیدمحمداقبال،پروفیسرمختیاراحمدکاندھڑو،سلمان خالداور دیگر خطاب کریں گے۔ کیمپ کے اختتامی سیشن سے ناظم صوبہ اسدعلی قریشی خصوصی خطاب کریں گے ۔فیضان بھٹی نے مزید کہا کہ حالات کے پیش نظر خصوصی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔جبکہ شرکاء کو ماسک اور سینیٹائزر کے ساتھ شریک ہونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے