پینے کے پانی کی فراہمی عوامی نمائندوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، اسد قیصر

146
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرصاف پانی اور حفظان صحت کے عنوان پرمنعقدہ ورکشاپ سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد (آن لائن)اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پینے کا صاف پانی ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے ۔گزشتہ دور حکومت میں بطورِ اسپیکر صوبے میں صاف پانی کیلیے متعدد اقدامات کیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پینے کا صاف پانی، صفائی اور حفظان صحت کے عنوان پر منعقدہ ورکشاپ کے فتتاحی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں
نے کہا کہ صاف پینے کے پانی کی فراہمی عوامی نمائندوں کی اولیں ترجیح ہونی چاہیے ۔ اسد قیصر نے کہا عوامی نمائندے دوسرے ترقیاتی منصوبوں کی نسبت عوام کو پینے صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے پر زیادہ توجہ دیں ۔ انہوں نے کہا دوسرے صوبوں کی نسبت بلوچستان کو پانی کی زیادہ قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا بلوچستان میں پانی کی زیرِ زمین سطح 11 سو فٹ ہے، انہووں نے کہا ا سمال ڈیمز کی تعمیر سے صاف پینے کے پانی کی قلت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔