لاڑکانہ، ٹرک اور موٹر سائیکل میں ٹکر  کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

181

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) میروخان روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں رتو ڈیرو شہر کے واپڈا کالونی کے رہائشی 7 بچوں کے والد ایاز مہر، ان کے بیٹے منٹھار اور پھوپھی ہیران خاتون شدید زخمی ہوئے، جنہیں لوگوں نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایاز مہر دم توڑ گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔ اس موقع پر متوفی شخص کے بیٹے منٹھار نے بتایا کہ وہ رتو ڈیرو سے لاڑکانہ شہر موٹر سائیکل پر آرہے تھے کہ میرو خان روڈ پر حادثے کا شکار ہوئے۔ دوسری جانب متوفی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔