جھڈو،ٹرانسفارمرکی خرابی  کیخلاف مکینوں کا دھرنا

286

جھڈو(نمائندہ جسارت)وارڈ نمبر چارکے علاقے میں میں کئی روز سے ٹرانسفارمر کی خرابی کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے جھڈو میرپورخاص مین شاہراہ پر احتجاجاً دھرنا دیا اور حیسکو کیخلاف نعرے بازی کی،مین شاہراہ پر دھرنا دینے سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔اس موقع پر مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس اسٹیشن سے ملحقہ علاقے کا ٹرانسفارمر کئی روز سے خراب ہے جس سے صارفین کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے ایس ڈی او حیسکو کو کئی بار ٹرانسفارمر کو درست کرنے کا کیاگیا لیکن کئی روز گزر جانے کے باوجود ٹرانسفارمر مرمت نہیں کیاگیا ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹرانسفارمر کو جلد درست کیاجائے۔