وین حادثے کے متاثرین کے ساتھ ہر  ممکن تعاون کیا جائیگا، اے سی لطیف آباد

139

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حیدر آباد فواد غفار سومرو کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد اشتیاق علی منگی کی جانب سے لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب رونما ہونیوالے وین حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے ملاقات اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ گزشتہ رات اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد نے ڈپٹی کمشنر حیدر آباد کی خصوصی ہدایات پر ملاقات کی۔