جدید دور میں ہمارے بزرگ افراد مختلف مصائب کا شکار ہیں، جی ایم سومرو

175

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) بزرگوں کے عالمی دن کے موقع پر بزرگ دوست تنظیم کے زیر اہتمام پریس کلب جیکب آباد میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سول سوسائٹی، شہریوں، وکلاء ایڈووکیٹ جی ایم سومرو، گل بلیدی، جان اوڈھانو، طیب سومرو، مختار بیگم، مٹھل کھوسو، داد محمد لاشاری، روپا سرکی، ناصر حسین لاشاری، ندیم بہرانی نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اس جدید دور میں ہمارے بزرگ افراد مختلف مصائب کا شکار ہیں، جنہیں معاشرے میں وہ اہمیت نہیں دی جاتی، جتنی ان کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں 2014ء میں سندھ اسمبلی سے سندھ سینئر سٹیزن ویلفیئر ایکٹ بل پیش کیا گیا جو 2016ء میں منظور ہوا اور گورنر نے بل پر دستخط کیے جس پر ایکٹ رولز آف بزنس بنائے جارہے ہیں، جن کا مقصد بزرگوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔