میرپورخاص،زمینی تنازع پر کانیو برادری کے دو گروپوں میں تصادم ،21 زخمی

152

میرپورخاص، لاڑکانہ (نمائندگان جسارت) میرپورخاص اور لاڑکانہ میں کانیو برادری اور لہر برادری کے دو گروپوں میں زمینی تنازع،متعدد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق زمین کے تنازعے میں کانیو برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا، دلبر مہر پولیس اسٹیشن کی حدود گاؤں دودو کانیو میں زمین کے تنازعے پر کانیو برادری کا آپس میں جھگڑا،جھگڑے میں ڈنڈے، کلہاڑیوں اوراینٹیں لگنے سے دونوں گروپوں کے خواتین سمیت21 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول میرپورخاص لایا گیا جہاں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ تعلقہ سندھڑی کے تھانے دلبر مہر کی حدود میں واقع گوٹھ دودو کانیو میں کانیو برادری کے دو گروپوں میں زمین کے تنازعے پر جھگڑا ہو گیا جس میں لاٹھیوں،کلہاڑیوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے خواتین سمیت21 افراد زخمی جبکہ ایک گروپ کے علی گل، علی محمد، ربنواز، واجد علی، ساجد، نہال، نادر علی، عبدالستار اور محمد نواز زخمی ہوئے جبکہ دوسرے گروپ کے میر حسن، علی حسن، اسد علی، اللہ وریایو، صابر علی، رفیق، محمد اسلم، مسمات نوراں، مسمات نسرین اورمسمات یاسمینہ زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو سول اسپتال لایا گیا جہاں دو شدید زخمی میرحسن اور علی حسن کو حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمی مرد و خواتین سول اسپتال میرپورخاص زیر علاج ہیں پولیس نے تاحال جھگڑے کا مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔لاڑکانہ کے قریب تھانہ آریجا پھیڑہو کی حدود گائوں علی نواز لہر میں زمینی تنازعہ پر لہر برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا نتیجے میں کلہاڑیاں اور لاٹھیوں کے وار سے خاتون سمیت چار افراد امیر بخش، امام بخش، سائو خان اور خاتون میر زادی شدید زخمی ہوئے جنہیں اہل خانہ نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امدا دی گئی۔ زخمیوں کے مطابق ان کا اپنی ہی برادری کے بااثرافراد کے ساتھ زرعی زمین کا تنازعہ عرصہ دراز سے چلا آرہا ہے جس کے معاملے پر آج بااثر افراد نے کلہاڑیوں اور لاٹھیوں سے حملہ کرکے ایک خاتون سمیت چار افراد کو زخمی کیا اور فرار ہوگئے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔