اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید 165.90روپے ہوگئی

80

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستا ن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 165.90 روپے سے کم ہو کر 165.85 روپے اور قیمت فروخت 166.10 روپے سے کم ہو کر166.05 روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 166روپے سے کم ہو کر165.90 روپے اور قیمت فروخت 166.30 روپے سے کم ہو کر166.20روپے پر آ گئی ۔