شمالی عراق میں بارودی سرنگ کا دھماکا‘ تُرک فوجی جاں بحق

291

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی عراق باردوی سرنگ پھٹنے سے ایک تُرک فوجی شہید ہوگیا۔ ترک وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیا ن میں بتایا گیا کہ واقعہ شمالی عراق میں کردستان ورکز پارٹی کے خلاف جاری آپریشن کے دوران پیش آیا۔ ادھر ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں کردوں کے گاؤں پر بم باری کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عمادیہ ضلع کے علاقے دیرلوک میں 8 میزائل گرے ،جہاں مبینہ طور پر کُرد علاحدگی پسندوں کے اڈے تھے۔