جی ٹوئنٹی نے سرکلر کاربن اکانومی کی توثیق کر دی

109

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے نمایندوں نے ماحول دوست اور پائیدار توانائی کا نظام تشکیل دینے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کرلیا۔ جی 20 کے وزرائے توانائی نے 2 روزہ وڈیو کانفرنس کے دوران سرکلر کاربن اکانومی یا سی سی ای کہلائے جانے والے نظام کی توثیق کی ۔ اس منصوبے کے تحت خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جمع اور اسے دوبارہ استعمال میں لایا جائے گا۔ اجلاس کے شرکا کا کہناتھا کہ سی سی ای کے ساتھ پیش رفت کے لیے تکنیکی ترقی انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی۔