رواں سال اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 506 فلسطینی املاک مسمار

311

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل بلدیہ کی جانب سے فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں سال مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 506 مکانات مسمار کیے گئے ۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر اوچا کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میںبتایا گیا کہ رواں سال بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے 134 مکانات مسمار کیے ۔قابض حکام نے 2ہفتے کے دوران غرب اردن میں 22 املاک مسمار کیں ، جن میںبیشتر رہایشی مکانات شامل ہیں۔