ہند بحرالکاہل خطے کا وزرائے خارجہ اجلاس آیندہ ہفتے جاپان میں ہوگا

131

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی وزیر خارجہ موتیگی توشی متسو نے ہند بحرالکاہل میں آزادنقل و حمل کو فروغ دینے کے لیے امریکا، بھارت اور آسٹریلیا کے ہم منصبوں سے آیندہ ہفتے ملاقات کا اعلان کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 4 فریقی وزرائے خارجہ ملاقات ٹوکیو میں 6 اکتوبر کو ہو گی۔ اس سے قبل 2019 ء میں نیویارک میں بھی اس سلسلے میں مذاکرات کیے گئے تھے۔