امیرکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح وفات پاگئے

153

کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) امیرکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ وہ 2 ماہ سے امریکا کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ شیخ صباح الاحمد نے 2006 ء میں تیل کی دولت سے مالا مال عرب ریاست کویت کی امارات کا منصب سنبھالا تھا ۔ اس سے قبل 50 برس سے وہ ریاست کے خارجہ امور ودیگر پالیسیوں کے نگراں رہے۔