یمن میں بارش سے تعز کے قومی عجائب گھر کا دروازہ منہدم

116

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں گزشتہ ماہ ہونے والی تباہ کن بارش سے ملک کے تیسرے بڑے شہر تعز میں قائم قومی عجائب گھر کی عمارت کا دروازہ منہدم ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق خانہ جنگی کے شکار اس ملک میں فریقین کے درمیان لڑائی سے بڑے پیمانے پر قومی ورثے کو نقصان پہنچ چکا ہے، جب کہ اب بارش سے بھی قدیم اور تاریخی عمارتوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ نقش ونگار اور لکڑی کے خوب صورت مچانوں پر مشتمل یہ عجائب گھر تعز کا تیسرا عجائب گھر ہے، جو عثمانی شاہی محل کے طور پر بنایا گیا تھا اور بعد ازاں اس میں یمن کے آخری متوکلی بادشاہ امام احمد بن حمید الدین 1962ء میں اپنی معزولی تک رہایش پذیر رہے۔
تعز: گزشتہ ماہ ہونے والی تباہ کن بارش سے کمزور ہونے والا عجائب گھر کا دروازہ منہدم ہوگیا ہے