کورونا کے باعث اسرائیلی فوج کے تربیتی یونٹ ایک ماہ کے لیے بند

114

مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی آرمی چیف آوی کوچاوی نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر تربیتی یونٹوں کے اندر ایک ماہ تک کرفیو نافذ کا حکم دے دیا۔ عبرانی ویب سائٹ والا کے مطابق یہ فیصلہ ایک تشخیصی کارروائی کے دوران کیا گیا اور اس پر منگل کے روز عمل شروع کردیا گیا ہے۔ فیصلے کے تحت صہیونی فوجی ایک ماہ تک تربیتی یونٹوں میں موجود رہیں گے۔