استنبول میں شدید بارش کے ساتھ ژالہ باری

182

استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کے سب سے بڑے اور سیاحتی وثقافتی شہر استنبول میں شدید بارش کے ساتھ ژالہ باری نے موسم خوشگوار کردیا۔ تُرک ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کے روز استنبول میں دھواں دار بارش ہوئی، جس کے ساتھ آسمان سے برف بھی گرنے لگی۔ سڑکوں اور میدانوں میں ہر طرف سفیدی پھیل گئی۔ ژالہ باری سے شہریوں کی املاک کو نقصان بھی پہنچا، جب کہ بارش سے معمولاتِ زندگی رک گئے۔
استنبول: شہری شدید بارش اور ژالہ باری سے بچتے ہوئے اپنی منزلوں کو پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں