کاتالونیا کے علاحدگی پسند صدر کی عدالتی نااہلی پر احتجاج

131

بارسلونا (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کے نیم خود مختار منتازع علاقے کاتالونیا میں علاحدگی پسند صدر کم تھورا کو نااہل قرار دیے جانے کے عدالتی فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بارسلونا میں احتجاج کے دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ واضح رہے کہ کاتالونیا کی اعلیٰ عدالت نے گزشتہ برس دسمبر میں کم تھورا کو برطرف کرنے کا فیصلہ دیا تھا ، جسے حال ہی میں ہسپانوی عدالت عظمیٰ نے برقرار رکھا ۔ فیصلے کے مطابق وہ ڈیڑھ سال تک کوئی سرکاری عہدہ اپنے پاس نہیں رکھ سکیں گے۔
بارسلونا: ریاست کاتالونیا کے علاحدگی پسند صدر کم تھورا نااہل قرار دیے جانے کے بعد اپنی سرکاری رہایش گاہ سے جا رہے ہیں