یمن میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل ہونا چاہیے‘ امریکا

404

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں امریکی سفارت خانے نے اقوام متحدہ کی جانب سے قیدیوں کے تبادلے کی کوششوں کو سراہا ۔ سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اور ریڈ کراس کی کوششوں سے طے کردہ معاہدے پر فوری عمل ہونا چاہیے۔ یہ اقدام یمن میں امن کے حوالے سے نمایاں پیش رفت ہے۔ ادھر یورپی یونین کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ اسٹاک ہوم سمجھوتے پر عمل کی راہ ہموار کرے گا۔ واضح رہے کہ یمنی حکومت اور حوثیوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت فریقین کی حراست میں موجود 1081 قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے گا۔