بشارالاسد کے ماموں زاد کا شامی انتظامیہ پر سنگین الزام

114

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شامی حکومت پر قابض بشارالاسد کے ماموں زاد رامی مخلوف نے اسد انتظامیہ پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ رامی مخلوف کا کہنا تھا کہ بشارالاسد نے ان کی ملکیتی ٹیلی کام کمپنی سیریاٹل کے تمام اثاثے ہتھیا لیے ہیں۔ انہوں نے اسد انتظامیہ سے متعلق دیگر شخصیات پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا۔ فیس بک پوسٹ میں ان کا کہناتھا کہ سیکورٹی اداروں کی پشت پناہی میں مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا مالیاتی فراڈ کیا گیا اور اسد انتظامیہ نے لوٹ مار کے ذریعے ملک کو غربت سے دوچار کیا اور انسانی امداد کے اداروں کو بھی لوٹا۔