ڈی آئی جی عاصم خان کا تھانوں کی سیکورٹی اوراقدامات کاجائزہ

162

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ویسٹ زون کیپٹن (ر) عاصم خان نے تھانہ نارتھ ناظم آباد ضلع سینٹرل کا دورہ کیا، ڈی ایس پی آپریشن بھی تھے۔ ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ، ایس پی گلبرگ اظہر خان مغل، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد، ہیڈ محررز،انٹیلی جنس اسٹاف اور دیگر افسران تھانہ موجود تھے۔ ڈی آئی جی ویسٹ زون نے تھانے کا معائنہ کیا اور تھانوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔