حکومت کے خاتمے تک اپوزیشن کی تحریک جاری رہے گی،ن لیگ

169

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جنرل سیکرٹری ن لیگ کراچی ناصر الدین محمود نے پارٹی کے مرکزی صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت شہباز شریف کو گرفتارکر کے کارکنوںکو خوف زدہ کر سکتی ہے نہ ہی ان کے حوصلے پست کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف مسلم لیگ سمیت پوری اپوزیشن کی تحریک حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔