ریاست نے گستاخیوں کانوٹس نہیں لیاتو حالات بگڑجائیںگے، سنی تحریک

106

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتہاپسند خلفائے راشدین کے نام سے منسوب چوک توڑ کرکونسی قوتوں کو خوش کررہے ہیں؟نیوکراچی کے علماکے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ انتہاپسند ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں میں مصروف ہیں،صحابہ کرام ؓکی شان میں ہرزہ سرائی کرنے والوں کو ریاست نے منطقی انجام تک نہیں پہنچایا تو حالات مزید خراب ہوںگے۔