تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والے ملزم سمیت 14 گرفتار

287

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کی مختلف کارروائیوںمیں14ملزمان پکڑے گئے۔ملزمان میں کراچی سے موبائل چھین کر افغانستان اور بنگلا دیش بھیجنے والا گروہ بھی شامل ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملیر پولیس نے جنید ولد سہیل نامی منشیات فروش کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا،منشیات فروش اسکولوں و کالجز میں نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرتا تھا ۔ملزم جنید کے قبضے سے ایک کلوگرام سے زائد چرس اور پانچ گرام آئس برآمد کرلیا،جنید منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار ہو چکاہے ،نیپئر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم میں 9 ملزمان کو گرگرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضے سے سوا کلو منشیات،قمار بازی کا سامان اور داؤ پر لگی رقم برآمد ہوئی ملزمان علی، کامران، فرحان، عامر، ضیااللہ،یوسف،عرفان، حنیف اور عادل شامل ہیں،پولیس نے گلشن حدید کے قریب ایک کارروائی میں کراچی سے قیمتی موبائل فونز چھین کر دوسرے ممالک اسمگل کرنے والے گروہ کے کارندوں کو گرفتار کرلیاجن کی نشاندہی پر شہر کے مختلف علاقوں سے 70 سے زائد قیمتی اسمارٹ فونز برآمد کر لیے گئے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے والی ڈیوائس سمیت لیپ ٹاپ، سائٹ ویئر یو ایس بیز بھی تحویل میں لے لی۔ گرفتاریاں گروہ کے ماسٹرمائنڈ حسن عبداللہ کی نشاندہی پر کی گئیں ، گروہ کا سرغنہ جہانگیر بدر تبدیل کیے گئے نمبرز والے فونز نیٹ ورک کے ذریعے بنگلا دیش اور افغانستان بھجواتا تھا۔فیروز آباد پولیس نے دکانوںسے سامان چوری کرنے والا ملزمان کے ایک منظم گروہ گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان وارث خان ، رحمان گل، فیض محمد اور شاناس سے پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں جن کو اب سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے ۔