ایڈمنسٹریٹر وسطی کی من مانیوں نے ماتحت افسران کو مخمصے میں ڈال دیا

404

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی من مانیا ںعروج پر پہنچ گئیں، ڈپٹی کمشنر نے وزیر بلدیات ،سیکرٹری بلدیات کے اختیارات استعمال کرنا شروع کردیے۔ بلدیہ وسطی کے انتظامی معاملات اسسٹنٹ کمشنر کو سونپ دیے۔ ایڈ منسٹریٹر بلدیہ وسطی کی حیثیت سے تعینات کیے جانے والے ڈپٹی کمشنر وسطی محمد بخش دھاریجو کی جانب سے خاتون اسسٹنٹ کمشنر پر نوازشات نے ایک طرف بلدیہ وسطی کے افسران کو مشکل میں ڈال دیا تو دوسری طرف سندھ حکومت کے اختیارات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ بلدیہ وسطی کے قریبی ذرائع کے مطابق گریڈ 17کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر مریم بغیر کسی تحریری آ رڈر کے نہ صرف ایڈمنسٹریٹر کا دفتر استعمال کررہی ہیں بلکہ کھلے عام ایڈ منسٹریٹر کی نشست پر براجمان ہوکر افسران کو احکامات دے رہی ہیں ۔ذرائع کے مطابق ڈی ایم سی سینٹرل کے میونسپل کمشنر کے لیے مختص ٹویوٹا کرولا کار نمبرجی ایل7495بھی خاتون اسسٹنٹ کمشنر مریم کے زیر استعمال ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ جمعہ کو ڈی ایم سی وسطی کے افسران کو اس وقت شدید حیرت ہوئی جب ایڈ منسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے ملازمین کی ویری فیکیشن کے حوالے سے طلب کیے جانے والے اجلاس میں خود ایڈ منسٹریٹر محمد بخش دھاریجو کسی مصروفیت کے سبب شریک نہ ہوسکے قوانین کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کی عدم موجودگی میں میونسپل کمشنر اجلاس کی صدارت کرسکتا ہے لیکن ذرائع کے مطابق ڈی ایم سی میں گریڈ 18 کے سینئر افسران اس وقت حیران رہ گئے جب ایم سی کی جگہ غیر متعلقہ گریڈ 17کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر مریم نے نہ صرف اجلاس کی صدارت کی بلکہ ملازمین کی ویرفیکیشن کے حوالے سے افسران کو زبانی ہدایت جاری کیں۔ ذرائع کے مطابق فسران پریشان ہیں کہ وہ صورتحال سے کیسے جان چھڑائیں ۔