غیرت کے نام پر قتل اور دیگر واقعات میں 8 افراد جاں بحق

393

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں مختلف حادثات وواقعات میں8 افراد جاںبحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ میں غیرت کے نام پر ایک شخص نے اپنے رشتے دار کی جان لے لی۔ملزم خادم نامی شخص نے خالد نامی رشتے دار کو قتل کر دیا جب کہ قتل کے بعد ملزم خالد نے اپنی بیوی کوچھریوں کے وار سے شدیدزخمی کر دیا۔ مقتول خالد کو مبینہ طور پرخادم نامی شخص نے اپنے دیگر 3ساتھیوں کی مدد سے قتل کیا، مقتول خادم کی پہلی بیوی کا بھائی ہے جب کہ زخمی خاتون خادم کی دوسری بیوی ہے۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا ۔ نیوکراچی خمیسو گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص جاںبحق ہوگیا جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔جبکہ خمیسو گوٹھ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔منظور کالونی میںایک گھر سے 50سالہ مسعود احمد ولد محمد دادکی لاش برآمد ہوئی جس کی موت سر پر لگنے والی گولی سے ہوئی تھی،متوفی کے اہل خانہ کے مطابق متوفی نے گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی ہے۔لانڈھی بابر مارکیٹ کے قریب تیز رفتارگاڑی کی زد میں آکر8سالہ علی رضا ولد حیدر جاں بحق ہوگیا۔سپرہائی وے DHA سٹی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں 30سالہ ایاز ولد محمد نواب جاںبحق ہوگیا۔قذافی ٹاؤن کا رہائشی 27 سالہ تنویرروڈ پار کرتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ۔ ادھر کورنگی میںٹریفک حادثہ ایک نامعلوم شخص جا ں بحق ہوگیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ گلشن حدید، ملیر اورنارتھ ناظم آباد میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر2افرادزخمی ہوگئے۔