اسمال ٹریڈرز کے انتخابات میں بابر پینل نے کلین سویپ کردیا

241

کراچی( اسٹاف رپورٹر) آل آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل بابر خان بنگش کی قیادت میں بابر پینل 786نے ایس ایم توفیق روڈ لیاقت آباد ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کلین سویپ کرلیا 603 ووٹوں میں سے 365 ووٹ لے کر پورا پینل کامیاب ہو گیا۔ نوید یوسف صدر، فرقان وارثی سینئر نائب صدر،اقرار حسین نائب صدر ،آفتاب خواجہ جنرل سیکرٹری ،بابر خان بنگش آرگنائزنگ سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔شاندارکامیابی پر اسمال ٹریڈرز کے صدر محمود حامدنے بابر بنگش اور نوید یوسف کو مبارکباد دی ہے ۔ایس ایم توفیق روڈ لیاقت آباد ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اسماعیل صدیقی و فہد اسلم پینل نے 53 ووٹ اور اشرف علی پینل نے19ووٹ حاصل کیے۔اسمال ٹریڈرز کے صدرمحمود حامد نے کہا ہے کہ بابر بنگش پینل کی کامیابی مخلص اور دیانت دار قیادت کی کامیابی ہے ۔کامیابی کے بعد نوید یوسف اور بابر بنگش تاجر خدمات کی نئی تاریخ رقم کریں گے۔