این ای ڈی یونیورسٹی میںسائبرسیکورٹی سسٹم کی تقریب

394

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل سینٹر فار سائبر سکیورٹی (این ای ڈی یونیورسٹی، کراچی) اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان نے مشترکہ طور پر آرٹی فیشل انٹیلیجنس(مصنوعی ذہانت)سے لیس سائبر سیکورٹی سسٹم تیار کیا ہے ۔اس سلسلے میں منگل 29 ستمبر کو سسٹم کی افتتاحی تقریب سینٹ ہال، این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ترکی کے قونصل جنرل تولغا اجک،چیئرمین نیشنل کلیئرنگ کمپنی پاکستان ہمایوں بشیر،سی ای او محمد لقمان، این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او فرخ خان، جعفر برادرز کے منیجنگ ڈائریکٹر وقار الاسلام اور آئی ٹی انڈسٹری کے نامور ماہرین شریک ہوئے۔ اس موقع پر ایک پینل ڈسکشن بھی ہوا جس میں ماہرین نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ماہرین کاکہناہے کہ اگر ایسے انڈسٹری-اکیڈمی اشتراک کامیاب ہوتے ہیں تو اس سے سائبر سیکورٹی کے درآمدی بل میں نمایاں کمی آجائے گی بلکہ مزید براں پاکستان کا تجارت کا توازن بھی بہتر ہوجائے گا۔