جامعہ اردو:الخدمت کے تحت واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح

358

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی کے تحت جامعہ اردو( سائنس کیمپس ) گلشن اقبال میں واٹر فلٹریشن پلانٹ اور واٹر چلر کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح جامعہ اردو کی وائس چانسلرڈاکٹر پروفیسر روبینہ مشتاق نے کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر کلین واٹر پروجیکٹ تحسین احمد قاضی ،ڈائریکٹر پلاننگ اینڈڈیو لپمنٹ جامعہ اردوفیصل جاوید، اساتذہ اورطلبہ وطالبات بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔جامعہ میں پیرکی صبح افتتا حی تقریب منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پروفیسر روبینہ مشتاق نے کہا کہ صاف پانی ہر فرد کی اہم ضرورت ہے ۔الخدمت نے جامعہ اردو کے اس مسئلے کو سمجھا اور اس کی ضرورت کو محسوس کیا ۔ہم الخدمت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔تحسین احمدقاضی نے الخدمت کی سرگرمیوں اور صاف پانی پروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی،انہوںنے کہا کہ پلانٹس سے یومیہ ہزاروں اور ماہانہ لاکھوں لوگ استفادہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہ ان پلانٹس سے معیاری پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔معاشرے کے ہر فردسے ہماری گزارش ہے کہ وہ الخدمت کے کا موں میں اس کا ساتھ دے ۔