ڈیفنس سے ملنے والے انسانی اعضامیڈیکل کالج کے طلبہ نکلے

89

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس فیز ون سے ملنے والے انسانی اعضا میڈیکل کالج کے طلبہ کی پریکٹس والے نکلے، ساؤتھ پولیس کی درخواست پر انسانی ہڈیوں سے متعلق ایک میڈیکل بورڈ نے ان اعضا کی تجزیاتی رپورٹ جاری کردی ۔مذکورہ رپورٹ میں کہا گیاکہ ہڈیوں پرپینسل اورمارکرکے نشانات ہیں جو پڑھاتے ہوئے لگائے گئے، جب کہ کسی بھی ہڈی میںکوئی فریکچر نہیں ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہڈیوں میں 3 کھوپڑیاں اور دیگر جسم کے اعضا شامل ہیں۔یاد رہے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کچرا کنڈی سے انسانی ہڈیاں برآمد ہوئی تھیں، پولیس کا کہنا تھا کہ ہڈیاں کپڑے میں لپیٹ کر پھینکی گئیں ، بعد ازاں :پولیس نے ملنے والے تمام اجزا کو جناح اسپتال منتقل کردیا تھا۔