اینٹی کرپشن کے 12 بدعنوان افسران اور اہلکار گرفتار

689

لاہور: محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے 12 کرپٹ افسران و اہلکاروں کو نوکریوں سے فارغ کر کے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق 12 افسران و اہلکاروں کرپشن میں ملوث پائے گئے، ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ افسران و اہلکاروں کو رقم سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی بدعنوانی میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اینٹی کرپشن پنجاب کو صاف تفتیشی ادارہ بنا رہے ہیں۔