باری مسجد شہید: ملزمان کو بری کرنے کے فیصلے کو چیلنج کریں گے، جیلانی

427

نئی دہلی: بابری مسجد شہید کے ملزمان کیخلاف کیس میں مسلمانوں کے وکیل ظفریاب جیلانی نے کہا ہے کہ سی بی آئی کورٹ کے ملزمان کو بری کرنے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بابری مسجد تنازع میں مسلم فریق کی جانب سے مقدمہ کی پیروی کرنے والے ظفریاب جیلانی نے کہا ہے کہ وہ بابری مسجد انہدام کیس میں سی بی آئی عدالت کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

ظفریاب جیلانی نے مزید کہا کہ مسلم فریق کی جانب سے ہم لوگوں نے عدالت میں وہ عرضی بھی داخل کی تھی جس میں ان مسلمانوں کا مع گواہوں بھی ذکر تھا۔ جن کے مکان اس وقت جلائے گئے تھے لیکن وہ عرضی خارج کردی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں اس فیصلے کیخلاف عرضی کیسے داخل کی جائے گی یہ سبھی پہلو بعد میں طے کئے جائیں گے تاہم مسلمان اس کیس کے مظلوم ہیں اس لئے ہم اس فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے۔