پاکستان کے بعد دنیا بھر کے ممالک کی آرمینیا کی جارحیت پر مذمت

381

پاکستان کے بعد دنیا بھر سے آرمینیا کا آذربائیجان پر حملے کی سخت مذمت کی جا رہی ہے،تمام ممالک نے آذربائیجان کی حمایت کرتے ہوئے آرمینیا کو اپنی فوجیں واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان نے آرمینیا سے نیگورنو کاراباخ کا علاقہ خالی کرنے اور اس کا قبضہ واپس آذربائیجان کو دینے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ آرمینیا جنگ بندی کرکے مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کرے۔

جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے دونوں ممالک کے صدور سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہاکہ آرمینیا آذربائیجان سے جنگ ختم کرکے بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کرے،ہم جرمنی منسک گروپ کے ذریعے سفارتی سطح پر بات چیت کے حق میں ہے۔

روس نے بھی دونوں ملکوں سے جنگی حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو ملک آرمینیا یا آذربائیجان کو اسلحہ فراہمی کی یقین دہانی کروا رہے ہیں اس سے جنگ تیز ہو جائے گی۔