ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 702 ہوگئی

478

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار516 جبکہ 6,474 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 36 ہزار 395، پنجاب میں 99,292 ،بلوچستان میں 15,177 خیبرپختونخواہ 37,727، گلگت بلتستان میں 37,30، اسلام آباد میں 16,532 اور آزاد کشمیر میں 2,663 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,495 پنجاب 2,234، خیبرپختونخوا 1,259، اسلام آباد 181، گلگت بلتستان 88، بلوچستان 145 اورآزاد کشمیر میں 72 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 96 ہزار 340 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 34 لاکھ 82 ہزار 206 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 32 ہزار 665  ٹیسٹ کے دوران 672 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 8 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 419  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 3 کروڑ 35 لاکھ 52  ہزار 166 افراد متاثر، 10 لاکھ 6 ہزار 379 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 48 لاکھ 80 ہزار 949 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔