سعودی عرب : عمرہ زائرین کے لئے حفاظتی تدابیر جاری

450

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لئے حفاظتی تدابیر جاری کر دی ہیں، مسجد الحرام میں زائرین کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمرہ کرنے والے زئرین کو حجر اسود کو بوسہ دینے کی اجازت نہیں ہو گی اور دور سے ہی اس کی زیارت کی جا سکے گی۔

سعودی وزارت حج نے کہا ہے کہ دن میں دس بار مسجد الحرام کو خصوصی محلول سے دھویا جائے گا تاکہ وائرس کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔

مسجد الحرام کے اندر ہی قرنطینہ کے لئے کمرے بنا دیئے گئے ہیں۔ کسی بھی زائر میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے فوری بعد ہی اسے قرنطینہ کمرے میں منتقل کر دیا جائے گا۔

سعودی عرب نے دنیا بھر سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے آنے والوں پر پابندی یکم نومبر سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

4 اکتوبر سے مسجد الحرام میں عمرہ کی اجازت مقامی افراد کو دی گئی ہے، یومیہ صرف 6 ہزار افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہو گی، 18 اکتوبر سے خلیجی ریاستوں کے شہریوں کے لئے عمرہ کی پابندی ختم کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث گذشتہ چھ ماہ سے سعودی حکومت نے عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کی ہوئی تھی۔